گلوکار استاد فدا حسین انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  May 01, 2020

لاہور: دنیائے موسیقی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد فدا حسین انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال کے امراض قلب کے وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

ان کے انتقال سے عزیز و اقارب و رشتہ داروں کے علاوہ شاگردوں اور فن موسیقی کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد گہرے رنج و غم میں مبتلا ہو گئی ہے۔

68 سالہ استاد فدا حسین کو دل کے عارضے کے باعث چند دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

استاد فدا حسین کو روایتی موسیقی پہ مہارت حاصل تھی۔ ان کی آواز کی مٹھاس اور لہجے کا لوچ سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتا تھا۔

کلاسیکی موسیقی پہ ان کو عبور تھا۔ ان کے سوگواروں میں شاگردوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More