آئی سی سی: گیند چمکانے کے لیے تھوک کے بجائے پسینے کا استعمال

ہم نیوز  |  May 19, 2020

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی کرکٹ کمیٹی نے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے یہ سفارش اپنے ایک اجلاس میں کی جس کی صدارت انیل کمبلے نے کی۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل سے بھی رائے لی گئی۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کھیل کے دوران کھلاڑی گیند کو چمکانے کے لیے پسینے کا استعمال کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کو جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خبررساں ایجسنی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کے ساتھ ہی پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں اور گھریلو اشیا کے نام ملا کر کرکٹ ٹیم بنا دی

ہم نیوز نے خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے جو سفارشات تیار کی ہیں وہ کورونا وائرس کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More