بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھی کرونا کا شکار ہوگئے

سماء نیوز  |  Jul 11, 2020

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اداکار اب بھی اپنے کریئر میں کافی مصروف اور ٹوئٹر پر ایکٹو رہتے ہیں، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کے اہل خانہ اور عملے کے بھی کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں تاہم ان کے رپورٹس کا انتظار ہے ۔

بالی ووڈ لیجنڈ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 10 دنوں میں جو لوگ مجھ سے قریب رہے یا جنہوں مجھ سے ملاقات کی ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم وہ اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیوز پر ان کی فلم گلابو ستابو ریلیز ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More