شاہد اسلم اپنے والد کے انتقال کے باعث کل وطن واپس آجائیں گے

نوائے وقت  |  Jul 31, 2020

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم اپنے والد کے انتقال کے باعث کل وطن واپس آجائیں گے.شاہد اسلم اپنے والد کی وفات کے باعث پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ شاہد اسلم کے والد محمد اسلم کا جمعہ کی صبح لاہور میں انتقال ہو گیا تھا۔ ڈربی میں موجود قومی سکواڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی شاہد اسلم کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ شاہد اسلم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More