پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخرہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اے پی پی  |  Aug 01, 2020

راولپنڈی۔ یکم اگست (اے پی پی) چین نے خطہ کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے وفد کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا دورہ کیا۔ چینی وفد نے دورہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چینی وفد کا خیرمقدم کیا اور پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر چینی وفد کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے چینی وفد کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخرہے۔ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ نے کہا کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کورونا کے دوران پاکستان کی تمام شعبوں میں کوششوں کو سراہتا ہے۔ چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے بھی پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین عسکری تعلقات سٹرٹیجک تعاون کا ستون ہیں، چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ یاو¿ جنگ نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان سے عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More