عید الا ضحی پر مقبوضہ کشمیر چھاؤنی میں تبدیل، نماز عید سے قبل مساجد کو تالے لگادیے

نوائے وقت  |  Aug 01, 2020

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت نے عید کی خوشیاں بھی پھیکی کردیں۔وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیا۔ جگہ جگہ ناکہ بندی ہیں ، مساجد میں نمازِ عید اداکرنے کی بھی اجاز ت نہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیرکی زمین کشمیریوں پر ہی تنگ کردی، عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد کو تالے لگادیے۔ مساجد میں نمازعیدبھی ادا کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ وادی کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیاگیا۔سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری کے علاوہ خاردارتاریں بھی لگا کر راستے بند کیے گئے۔ دوسری جانب کشمیر میڈیاسروس نے گزشتہ ماہ وادی میں ہونیوالے مظالم کے حوالے سے بھی نئے اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشنز کی آڑ میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا۔پرامن مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے آنسوگیس شیلنگ ،پیلٹس اور گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں 59افراد زخمی ہوئے۔ 98 کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے سات خواتین کی عزت پامال کی۔ گیارہ مکانات تباہ تو کئی مکانات میں لوٹ مار بھی کی۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More