جلد باز شہری نے نماز فجر کے بعد ہی 4 بکرے ذبح کرا دیئے، تہلکہ خیز خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 01, 2020

گلشن جمال کے رہائشی ایک شہری نے علاقے کی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کی اور گھر پہنچ کر قصاب کا انتظار کرنے لگے۔ شہری کے مطابق سالہا سال سے ایک ہی قصاب نماز عید کی ادائیگی کے فوری بعد سب سے پہلے ان کے ہاں قربانی کرنے آتا رہا ہے مگر اس عید پر وہ طے شدہ وقت پر نہیں پہنچا اور اس کے موبائل فون پر کال اٹینڈ نہیں ہو رہی تھی۔

شہری کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں قصاب صبح ساڑھے 8 بجے پہنچا تو اس کے حلیے سے لگ رہا تھا کہ وہ پہلے کہیں قربانی کر کے آیا ہے، استفسار پر قصاب نے بتایا کہ اسے صبح سویرے ہی اس محلے میں خرم نامی شہری کے گھر پر 4 بکرے ذبح کرنے کا کام مل گیا تھا، جو اس نے نماز فجر کے فوری بعد ذبح کر دیئے اور جلدی جلدی گوشت بنا کر ابھی فارغ ہوا ہے۔

نماز عید کی ادائیگی سے قبل ہی بکرے ذبح کرانے والے شہری سے استفسار کیا گیا تو انہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے شرعی طریقے کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے پڑوس کے گزشتہ سالوں کے کئی حوالے دیئے کہ لوگ نماز فجر سے قبل بھی قربانی کرتے دیکھے گئے ہیں، جو صبح سویرے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں۔

جب شہری کو یہ بتایا گیا کہ وہ دوسرے یا تیسرے دن کی قربانی ہوتی ہے، جو طلوع آفتاب سے قبل کی جاسکتی ہے مگر پہلے دن قربانی کرنے کے لیے قربانی دینے والے کا نماز عید پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے لاعلمی پر 4 بکرے ذبح کرنے والی شہری کو قربانی کے لیے دوبارہ بکرے خریدنے پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More