جاچھوڑدے میری وادی،کشمیرپرآئی ایس پی آرکانیاگاناجاری

سماء نیوز  |  Aug 02, 2020

بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے 5 اگست کی مناسب سے کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے نیا گانا جاری کیا گیا ہے، جس میں پہلی بار ایک کشمیری کو بھی دکھایا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان افواج پاکستان نے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور پاک فوج نے مظلوم کشميريوں سے اظہار يکجہتي کيلئے خصوصی نغمہ جاری کر ديا۔ گانے کے بول “جا چھوڑ دے میری وادی” میں پہلی مرتبہ ایک کشمیری بھی گانے کا مرکزی کردار بنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے 5 اگست کی مناسبت سے ٹوئٹ میں یہ نغمہ جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیری 365 دن سے بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ اس گانے میں بھی کشمریوں کے اسی عزم کو دہرایا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے مگر خواب نہیں، اور نہ ہی جذبہ آزادی کو مات دے سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More