صوبےميں گورنرراج کی باتیں غيراہم ہیں،مرتضیٰ وہاب

سماء نیوز  |  Aug 04, 2020

مشيراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے صوبےميں گورنرراج کی باتوں کوغير اہم قرار دے ديا۔

منگل کوسماء کے پروگرام نيا دن ميں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سياسی حريف سندھ  کے اداروں کی کارکردگی کو نشانہ بنارہے ہيں،ہم اداروں کےساتھ مل کرکام کرنے پر يقين رکھتے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج کی باتیں غیراہم ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقيد کا وقت نہيں،شہرکی صفائی اولين ترجيح ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین نے آئينی تقاضوں کو پڑھا نہيں ہے، ان کو سمجھ نہيں ہے، اگرانھوں نے اس کا مطالعہ کيا ہوتا تو وہ ايسی بات نہ کرتے۔

مرتضیٰ وہاب نےیہ بھی کہا کہ لاہورميں وسيم اکرم پلس موجود ہيں،2 دن پہلےشہر بارش کے پانی ميں ڈوبا رہا۔

مشيراطلاعات نےمزيد کہا کہ اين ڈی ايم اے ہمارا اپنا ادارہ ہے،يہ تنقيد کا وقت نہيں، شہر کی صفائی ہماری اولين ترجيح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More