امریکی صدر کا میڈیا رپورٹنگ پر مایوسی کا اظہار

اب تک  |  Aug 04, 2020

واشنگٹن: (4 اگست 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کورونا وائرس کے خلاف مستقل لاک ڈاؤن مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے میڈیا رپورٹنگ پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کورونا وائرس پر میڈیا رپورٹنگ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب خبریں پڑھتا ہوں اور سنتا ہوں تو دیگر ممالک کی غلطیوں کی خبریں نظر میں نہیں آتیں۔ کورونا وائرس کی بریفنگ میں انہوں نے امریکی شہریوں سے سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری ہاتھ دھوئیں، ہجوم والی جگہوں پر ماسک لازمی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل لاک ڈاون کورونا سے نمٹنے کا حل نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More