آزادی ایک عظیم نعمت ہے،اس کے تحفظ کے لئے ہمیں خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے :ثمن رائے

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

لاہو(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے،اس کے تحفظ کے لئے ہمیں خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے،ادبی وثقافتی میدان میں ملک و قوم کا خوبصورت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،احسن اقدار کو سماجی رویوں میں شامل کرنے میں الحمرا اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔انھوں نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے 30فٹ لمبااور 64فٹ چوڑاسبز ہلالی پرچم الحمرا کی عمارت پر آویزاں کر دیا گیا ہے،الحمرا کے اس اقدام سے ملی جوش و خوش میں اضا فہ ہوگا،عوامی جذبہ جب الوطنی بڑھے گا،لاہور آرٹس کونسل تحریک پاکستان کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔یوم آزادی کے آمد پر الحمرا کی عمارت کو سفید اور سبز روشنیوں سے بھی سجایا گیاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More