قبول اسلام کے بعد خاتون رکن قومی اسمبلی کی پہلی عید،

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قبول اسلام کے بعد خاتون رکن قومی اسمبلی کی پہلی عید، جانتے ہیں ن لیگ کی کس خاتون رہنما کو اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے قبول اسلام کے بعد اپنی پہلی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی اور عید پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ قبول اسلام کے بعد یہ میری پہلی عید الاضحیٰ ہے،مسلمان بننے کا یہ سفر انتہائی خوبصورت ہے جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ میں مزید سیکھ رہی ہوں آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں ۔ رومینہ خورشید کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔ واضح رہے کہ رومینہ خورشید عالم 2013سے 2018 اور پھر 2018 سے تاحال قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی ہیں۔ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور رومینہ خورشید گوجرانوالہ میں 18جولائی 1976 کو پیدا ہوئی تھیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More