سندھ حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 12, 2020

کراچی: حکومت سندھ نے14 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پاکستان میں 14 اگست کے حوالے تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ بازاروں میں سبز جھنڈیوں کی بہار ہے اور لوگ اپنے گھروں کو بھی سجا رہے ہیں۔

ملک میں 14 اگست بروز جمعے کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوگا۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات ہوں گی۔ صدر اور وزیر اعظم قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔

یوم آزادی مناتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More