انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیر خارجہ

ہم نیوز  |  Aug 13, 2020

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانون پر ہونے والے ظلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہر بنگلورو کے واقعے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کو شہید کر کے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں ہے جبکہ بھارت میں شہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں اور گرفتاریاں بھی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیکولر اسٹیٹ کو تو بھارت کی موجودہ حکومت نے دفن کر دیا ہے اور آج بھارت میں ایک ہندو ریاست جنم لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کو حق ہے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت آج ظلم کی انتہا کر رہا ہے اور مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سب کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کے لیے کام کرنا ہو گا جسے قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔ ہم اپنی نسلوں کے لیے ٰخوشحال پاکستان کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More