پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نوائے وقت  |  Aug 13, 2020

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔ فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں 11 سال بعد واپسی ہوئی ہے ،اس سے قبل انہوں نے 2009 میں ٹیسٹ کھیلا تھا ۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، بین سٹوکس اور جوفرا آرچر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ زیک کرالی اور سیم کیورن کو شامل کر لیا گیاہے ۔

اظہر علی کا کہناتھا کہ موسم گرم ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ، پہلے ٹیسٹ میں جیت کے قریب آ کر ہارنے پر افسوس ہے ۔ انہو ںنے شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے پر بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ٹیم میں ایک سپنر بہت ہے ۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث انگلینڈ کو پاکستان پر 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More