سرفراز احمد کے نام ایک اور اعزاز، واحد کھلاڑی جو تینوں فارمیٹ میں جمائی لیتے ہوئے مقبول ہوئے

ہماری ویب  |  Sep 02, 2020

کراچی کی بریانی اور سرفراز احمد کی جمائی دونوں ہی بہت مشہور ہیں۔ ایسا ایک مخصوص ٹرینڈ آج کل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ گزشتہ چند روز سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی پویلین میں بیٹھے جمائی لینے کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی میمز کی برسات شروع ہو چکی ہے۔

نیند اور جمائی دو ایسی قدرتی چیزیں ہیں جو عام طور ہر انسان کو کبھی بھی کسی بھی وقت آسکتی ہیں لیکن بار بار اس عمل کو دہرانا بھی پاس بیٹھے لوگوں پر گِراں گزرتا ہے اور پھر طرح طرح کی باتیں سننے کو بھی مل جاتی ہیں اور دوسرے دیکھنے والے بھی ہماری سستی پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور خاص طور پر اس وقت جب آپ کوئی بڑی شخصیت ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اس سے قبل بھی گزستہ برس ورلڈ کپ 2019 میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ اسٹمپس کے پیچھے جمائی لیتے ہوئے پائے گئے تھے جسے کیمرے کی آنکھ نے ایسا محفوظ کیا کہ دنیا بھر میں ان کی تصویر خوب وائرل ہوئی، جس پر بے باک تبصرے کئے گئے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر مزاحیہ میمز بھی بنانا شروع کیں۔ جہاں میمز کا طوفان آیا وہیں متعدد لوگوں بالخصوص سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ان کی جمائی لینے پر شدید غم وغصے کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم یہ ایک قدرتی چیز ہے جس پر سرفراز احمد نے بھی اتنا غور نہیں کیا۔

اب پھر سے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران سرفراز احمد کی جمائی لیتے ہوئے ایک اور تصویر وائرل ہو گئی جس میں وہ پویلین میں بیٹھے پُر اطمینانی سے جمائیاں لے رہے ہیں۔

لیکن سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد پہلے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں جمائی لیتے ہوئے دیکھا گیا اور لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے۔

بہر حال چند کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جن کی کارکردگی بھلے بہتر ہو یا نہ ہو لیکن انہیں دوسری چیزوں میں پزیرائی ضرور حاصل ہوجاتی ہے۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرفراز احمد پر کون کون سی میمز تیار کی گئیں۔

رانا عاصم نامی ٹوئٹر صارف لکھتے ہیں کہ کراچی کی دو چیزیں بہت ہی مشہور ہیں۔ پہلے نمبر پر کراچی کی بریانی ہے اور دوسرے نمبر پر سرفراز احمد کی جمائیاں۔

احمد حسن نے لکھا کہ سرفراز پاکستانی ٹیم کو ہارتے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ واقعی کپتانی کے حقدار ہیں۔

قاسم خان نام کے ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ مستقل مزاجی کی بہترین مثال ہے۔

تنقیدِ رائے اپنی جگہ مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ کرکٹر سرفراز احمد نے پاکستان ٹیم کے لئے بے مثال پرفارمنس پیش کی اور کئی ریکارڈز قومی ٹیم کے نام کئے، بِلاشبہ اُن کی ماہرانہ کپتانی کے تجربے سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More