میسی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹبالر بن گئے

بول نیوز  |  Sep 16, 2020

ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں ۔

  غیر ملکی  خبررساں  ادارے کے  مطابق امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بارسلونا کلب کے لیونل میسی نے 126 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔

اس آمدنی میں میچ فیس کی مد میں 92 ملین ڈالر اور برانڈز کی تشہیر سے حاصل ہونے والی 34 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے۔

اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر پرتگال  کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں جن کی آمدنی 117 ملین ڈالر ہے۔

تیسری پوزیشن برازیل کے نیمار کی ہے جن کی رواں سال کی آمدنی 96 ملین ڈالر ہے جبکہ فرانس کے کلیان مباپے 42 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

رواں سال آمدنی کے لحاظ سے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح 37 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More