آرمی چیف کا گوجرانوالہ کا دورہ ، براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

نوائے وقت  |  Sep 16, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا مقصد فوج میں شامل میکانائزڈ ایلی منٹس عملہ کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھا۔ جنگی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکنائزڈانفنٹری نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More