موٹر وے کیس:مرکزی ملزم عابد کے 5 قریبی رشتے دار گرفتار

سماء نیوز  |  Sep 17, 2020

موٹر وے زيادتی کيس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پوليس نے عابد کے 5 رشتہ داروں کو حراست ميں لے ليا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 4 مرد اور ايک خاتون شامل ہيں۔ پوليس کے مطابق ان افراد سے 2 روز قبل ملزم کا رابطہ ہوا تھا۔

ملزم کی تلاش کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) اور پوليس نے بدھ کو رات گئے مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زیر حراست تمام افراد سے تفتيش جاری ہے۔ پولیس نے رابطے کیلئے اسپتال نمبروں کا بھی ڈیٹا حاصل کرلیا۔ جب کہ علاقے میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More