اسکول 23 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے۔۔۔ وفاقی حکومت نے سعید غنی کا بیان مسترد کر دیا

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنایا گیا تھا، 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لیا جاۓ گا۔

انہوں نے بتایا کہ 23 تاریخ کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز شروع ہو جائیں گی، ایک ہفتے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ سعید غنی پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھا ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More