پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں 26 پوائنٹس کی کمی

اب تک  |  Sep 19, 2020

کراچی: (19 ستمبر 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ہفتے بھر زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ہفتے بھرکاروبار کے بعد مارکیٹ میں 26 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 42,530 سے شروع ہوکر 26 پوائنٹس کی کمی سے 42,504 پر بندہوا۔ ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 2.68 ارب شیئرز کے سودے ہوئےجن کی مالیت 76 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ارب کم ہوکر 7945 ارب روپے ہو گئی ہے۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت بہتر ہونے لگی۔ ہفتے بھرکے دوران اتار چڑھاو کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ہوئی۔ ڈالر 165.97 سے کم ہوکر 165.83 پر بند ہوا۔ اسی طرح ہفتے بھر کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 166.40 سے کم ہوکر 166.30 پر آگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More