قوم اپنے کپتان کے ساتھ ہے، بابر اعوان

بول نیوز  |  Sep 21, 2020

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ قوم اپنے کپتان کے ساتھ ہے اور کپتان اپنے پاکستان کے ساتھ۔۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ منی لانڈرنگ کے بڑے ملزم نے قوم کو جمہوریت کی ٹیوشن پڑھائی۔

منی لانڈرنگ کے بڑے ملزم نے قوم کو جمہوریت کی ٹیوشن پڑھائی۔ عمران نے کہا ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو سب اکھٹے ہوجائیں گے- آج وہی دن تھا، سب اکھٹے تھے۔ قوم اپنے کپتان کے ساتھ ہے اور کپتان اپنے پاکستان کے ساتھ۔

— Babar Awan (@BabarAwanPK) September 20, 2020

اپنے پیغام میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران نے کہا ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو سب اکھٹے ہوجائیں گے، آج وہی دن تھا، سب اکھٹے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پہلی دفعہ ایسے شخص کی حکمرانی ہے جس سے چھوٹے نہیں بڑے مافیا ڈرتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا چور دروزاے سے کرسی ہے جبکہ عمران خان کی وجہ دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید کہا تھا کہ دنیا نے دیکھا راء کا چیف اور جندال اندر تھے اور ہمارے ادارے سڑک پر ، ایک وزیراعظم وہ تھا جو مودی کو اپنے گھر لایا اور اماں کیلئے ساڑیاں تحفے میں دیں جبکہ نواز دور میں ائیرپورٹ پر مودی کی امیگریشن ہوئی نہ ویزا لینے کی ضرورت پیش آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More