تھائی لینڈ میں فوجی حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، وزیراعظم مستعفی

اب تک  |  Oct 17, 2020

بنکاک: (17 اکتوبر 2020) تھائی لینڈ میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔ وزیراعظم نے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا ۔ کئی مقامات پر پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں۔

ساتھ ہی تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے کی مانگ بھی زور پکڑ گئی ہے ۔ بینکاک میں ہونے والے مظاہروں میں طالب علموں کی ایک بڑی تعداد ، حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر ہیں جبکہ پولیس نے ان سے نمٹنے کے لیے کئی کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ احتجاج میں شدت آرہی ہے۔

حکومت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے تھائی لینڈ میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے جبکہ چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہے۔ تھائی وزیراعظم پرایوتھ چان اوچا نے ان پابندیوں میں ایک مہینے کا اضافہ کردیا ہے جبکہ دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت مظاہرین کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور استعفیٰ بھی نہیں دیں گے۔

پرایوتھ چان اوچا چھ سال پہلے فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار میں آئے تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More