نصرت بھٹو نے مشکلات کا صبر سے مقابلہ کرنا سکھایا، آصف زرداری

بول نیوز  |  Oct 23, 2020

سابق صدر آصف علی زرداری نے نصرت بھٹو کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بیگم نصرت بھٹو نے مشکلات کا صبر سے مقابلہ کرنا سکھایا ہے۔

آصف علی زردای نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نصرت بھٹو کی ملک ، آئین اور جمہوریت کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت دنیا کی سیاسی تاریخ کی واحد قائد ہیں جنہوں نے ملک، عوام، آئین اور جمہوریت کیلیئے اپنا گلشن قربان کردیا جبکہسیاست میں صبر اور برداشت کا اصول بھی مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے دیا تھا۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم مادر جمہوریت کی روح سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی بیگم نصرت بھٹو کی شان میں پیغام جاری کیا گیا ہے۔

Mother of Democracy Begum Nusrat Bhutto was a symbol of courage and valour, Chairman PPP @BBhuttoZardari https://t.co/L3w5kpZAvv

— PPP (@MediaCellPPP) October 22, 2020

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More