پی سی بی: اسموگ کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

ہم نیوز  |  Oct 24, 2020

لاہور: پاکستان زمبابوے سیریز راولپنڈی اور کراچی منتقل کردی گئی ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بھی باقی تمام میچز اسموگ کی وجہ سے لاہور کے بجائے راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ہم نیوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات سے دس نومبر 2020 کے درمیان کھیلے جانے والے تمام میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق 14 سے 17 نومبر 2020 کے درمیان ہونے والے تمام میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پی ایس ایل کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کرکٹرز کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کے اعلان کا خیر مقدم

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 14،15 اور 17  نومبر کو شیڈول کیے ہیں جو کورونا ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More