مکس اچار پارٹی دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی: فیاض الحسن چوہان

جی این این  |  Oct 30, 2020

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ انڈین حکومت اور پی ڈی ایم کی زبان ایک ہی ہے، مکس اچار پارٹی دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے  وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہنا تھا کہ میں نے کہا ابھی نندن کے ایشو پر انڈین میڈیا اور انڈین حکومت کو پاکستان کی فوج اور عمران خان کا احسان مند ہونا چاہیے،ہم نے تمہیں تھپڑ بھی مارے ، تمہارے جہاز بھی گرائے ، تمہارا پائلٹ بھی پکڑا ، اس کو چائے پلائی اور پھر تمہارے حوالے کیا،میں نے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، عمران خان کی مورتی بنا کر آپ کو پوجا کرنی چاہیے عمران خان، جس نے آپ کا پائلٹ جنیوا کنونشن کے تحت آپ کے حوالے کیا، عمران خان نے سلطان صلاح الدین کی یاد تازہ کرتے ہوئے آپ کا پائلٹ واپس کیا،لیکن انڈین میڈیا نے ایاز صادق کی بات کو پکڑ کر بدتمیزی کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More