ڈونلڈ ٹرمپ نومنتخب امریکی صدر کو اختیارات کی منتقلی پر رضامند

بول نیوز  |  Nov 24, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ  نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو اختیارات کی منتقلی پر بالآخر رضامند ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو اختیارات کی منتقلی کی منظوری دیدی اور وفاقی ایجنسی کو ہدایات جاری کی ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ کریں لیکن قانونی جنگ جاری رہے گی۔

سربراہ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے نومنتخب صدر کو آگاہ کردیا جس کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ حکومت سازی کیلئے حکومتی فنڈز استعمال کر سکے گی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہناہے کہ ٹرمپ نسل پرست تھے اور اس پر کافی خوش بھی ہوتے تھے،ٹرمپ انتظامیہ نے خارجہ محاذ پر امریکا کو نقصان پہنچایا اور ڈیموکریٹس کو غور کرنا چاہیے کہ لوگوں نے ٹرمپ کو کیوں ووٹ دیا۔

سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے سب سے بڑا چیلنج لوگوں کو متحد رکھنا ہے تاہم امریکا کی ساکھ بحال ہونے میں وقت لگے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جوبائیڈن کو غیر قانونی انداز میں صدر منتخب ہونے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ دعویٰ میں بھی کر سکتا ہوں مگر ابھی تو قانونی جنگ شروع ہوئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More