کورونا کب ختم ہورہا ہے؟عالمی ادارہ صحت نےوباءکے خاتمے کی نویدسنا دی

روزنامہ اوصاف  |  Nov 24, 2020

جنیوا(ویب ڈیسک )ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا کے خاتمے کو لے کر اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس نے کورونا وائرس کے خاتمے کی خوشخبری دنیا بھر کو سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ٹیدروس کا کہنا ہے کہ ''ایک طویل تاریک رات کی صبح بالآخر ہوچکی ہے، ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں''۔انہوں نے کہا کہ ''کامیاب ویکسین ٹرائلز سے وبا کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی ہے، اس سائنسی کارنامے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تاریخ میں کوئی ویکسین اتنی تیزی سے تیار نہیں کی گئی''۔سربراہ کا کہنا تھا کہ ''سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، اب بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا جبکہ جس طرح ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے''۔ڈاکٹر ٹیدروس نے کہا کہ ''ہر ملک کی حکومت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ممکن کوشش کرنا چاہتی ہے''۔واضح رہے امریکہ اور روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی کامیاب آزمائش کی جاچکی ہے، امریکہ کی ویکسین نے کامیابی کے 90 فیصد جبکہ روس کی ویکسین نے 92 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More