ایسے ہی کورونا کا خاتمہ ہوگا۔۔خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کتنے لاکھ روپے جرمانہ کر دیا،ناقابل یقین خبر

روزنامہ اوصاف  |  Nov 29, 2020

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے سخت اقداماوت شروع کردیئے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ نے دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، پشاور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بازاروں ، مارکیٹیوں،دکانوں ،شاپنگ مالز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا گیا۔کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں دکانداروں ،مارکیٹیوں اور بازاروں میں کارروائیاں اچھا اقدام ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو بھی بھاری جرمانہ کرنا چاہیئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپز کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 10 لاکھ جرمانے اور 26 سو دکانوں کو بند کیا گیا، 80 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں ،کارروائیوں کا مقصد بے جا تنگ نہیں کرنا بلکہ کورونا وباء سے بچانا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More