وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج رات جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہائوس کی فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے سیشن جاری ہے جس سے وزیر اعظم آج رات بارہ بجے خطاب کریں گے۔یہ خطاب پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ آخری بار وزیر اعظم عمران خان رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دوسری بار خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ ورچوئل سیشن ہوگا۔جس میں شرکا اپنے اپنے ممالک سے ہی خطاب کررہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More