بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست کترینہ کیف کی بہن کے نئے گانے پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

 سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کترینہ کیف کی بہن ایزبیل کیف کے نئے گانے ’ماشاءاللّہ‘ کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں کترینہ کیف کی بہن بڑے ہی شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی دکھائی دے رہی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے واہ ایزابیل، بہت ہی زبردست گانا ہے۔‘ سلمان خان نے کترینہ کیف کی بہن کو اُن کے پہلے گانے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’واقعی تُم بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔‘ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایزابیل کو بالی ووڈ میں لاؤنچ کرنے کے لیے تیار ہیں، بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم’کوٹھا‘ میں ایزابیل کیف کے ساتھ سلمان خان کے بہنوئی آیوش بھی جلوہ گر ہوں گے۔ دوسری جانب کترینہ کیف نے اپنے ایک انٹرویو میں ایزبیل سے متعلق کہا تھا کہ ’ایزابیل واقعی خوش اور پُرجوش ہے جبکہ وہ بالی ووڈ میں آنے کے لیے بہت محنت بھی کر رہی ہے۔‘ کترینہ کیف نے کہا تھا کہ ’میں انڈسٹری میں بہت سالوں سے ہوں لہٰذا بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں میں اپنی بہن کی مدد کرسکتی ہوں اور اپنی رائے دے سکتی ہوں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ میر ی بہن ایک آزاد اور مضبوط ذہنیت رکھنے والی انسان ہے۔‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More