ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ايک ارب 78کروڑ روپے جاری

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

فوٹو: آن لائن

وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کے لیے ايک ارب 78 کروڑ روپے جاری کر دیے۔

مشير تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فنڈز مقامی ٹیکسز اور لیوی کی ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم کے تحت فراہم کیے گئے۔

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ اس اقدام سے برآمد کنندگان کے لیے رقم کا مسئلہ حل ہوگا اور برآمد کنندگان برآمدات میں اضافہ کر سکیں گے۔

مشیر تجارت کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک فنڈز بھی جلد جاری کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More