حناالطاف سےشادی کے بعدآغاعلی کی پہلی سالگرہ

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

تصویر:حناالطاف/انسٹاگرام

مئی 2020 میں اداکارہ حنا الطاف کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے آغا علی اس نئے رشتے کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔

آغا نے فیملی کے ساتھ منائی جانے والی سالگرہ سے چند خاص تصاویراپنے فالوورزکیلئے شیئرکیں اورہیش ٹیگ میں بتایا کہ یہ تقریب ان کیلئے سرپرائز تھی۔

View this post on InstagramA post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

اداکارہ حنا الطاف نے بھی آغا کے ساتھ دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ” ہیپی برتھ ڈے مائی لو”۔

View this post on InstagramA post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

یہ جوڑی 22 مئی کو ماہ رمضان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

اس سے قبل حنا الطاف اورآغاعلی کو مارننگ شومیں کی جانے والی چند باتوں پرشدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا، حنا الطاف نے میزبان کے سوالات کے جوابات کے دوران ایک موقع پرکہا کہ شادی سے پہلے آغا نے مجھے ایک تصویر دکھاتے ہوئے وعدہ لیا تھا کہ دنیا کی کوئی چیزنہیں چاہیے بس خدارا شادی کے بعد اتنی موٹی مت ہونا، جس پرآغا نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کور کررہی ہیں میں نے صرف یہ کہا تھا کہ غیر ضروری وزن نہ بڑھانا ۔

آغاعلی سوشل میڈیا کے بعد علی گل پیر کے نشانے پر

ویڈیو وائرل ہونے پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے باڈی شیمنگ اورتضحیک آمیزقراردیا جس پرآغاعلی کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آئی تھی۔

حنا اورآغا علی ڈرامہ “دل گمشدہ ” میں ایک ساتھ تھے۔ یہ ڈرامہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More