بلاول کوجوبائیڈن کی حلف برداری میں نہیں بلایاگیا، ڈیموکریٹ رہنماء

سماء نیوز  |  Jan 14, 2021

 

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماء نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹ رہنماء طاہر جاوید نے بتایا کہ بلاول سمیت کسی بھی دوسرے ملک سے مہمان کو امریکی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدارتی حلف برداری تقریب کے مہمانوں میں صرف کانگریس اراکین، ان کی اہلیہ اور سرکاری وفد مدعو ہیں۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سفیر اسد مجید کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تاہم وزیراعظم عمران خان سمیت کسی بھی دوسری شخصیت کو دعوت نامے کا علم نہیں۔

ذرائع امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے کی صرف خبریں ہی پڑھیں ہیں، یہ بہت محدود تقریب ہے، مشکل ہے کہ باہر سے کوئی آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More