مجھ پر جھوٹا مقدمہ کیا گیا ہے، معاون خصوصی شہباز گل

بول نیوز  |  Jan 16, 2021

معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے کہا ہے کہ ان پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں جیل ہمارا دوسراگھر ہے ان کی بات پر حیرت ہے کیونکہ مجھ سے کوئی پوچھتا ہے کس بات کا مقدمہ تو میرے پاس جواب نہیں ہوتا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیاسی بیان پربےبنیادمقدمہ بنانےکی کوشش کی گئی ہے اور یہ سب کرنے کا میرا مقصد کسی پرالزام لگانا نہیں ہے صرف حق کی بات کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 420کاکیس جعلی دستخط کی وجہ سے کیاگیا اور میرے خلاف مقدمہ کرمنل کورٹ لے جایا گیا جو کہ حقیقتاً جھوٹ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت  ہوئی جس میں شہباز گل عدالتی حکم پر جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہو ئے۔

شہباز گل کے خلاف ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More