سندھ: کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق، 922 متاثر

ہم نیوز  |  Jan 17, 2021

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق جب کہ 922 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 576 ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 793 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 872 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 83 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 721 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی  تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 816 ہو گئی۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا ویکسین کی خریداری کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چار کمپنیوں سے بات چل رہی ہے اور سائنوفام سے بات چیت ختمی مراحل میں ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں کورانا سے بچاو کی ویکیسن پاکستان پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق تین لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز ویکسین کے لئے این سی او سی کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More