وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کی کچھ دستاویزات پبلک کردیں

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کےمعاملے پر وزیراعظم نے کچھ ہدایات دی ہیںاور ہم براڈ شیٹ کے کچھ دستاویز پبلک کررہےہیں ،اب سب کو تفصیلات تک رسائی ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ جتنے بھی کمیشن بنائے ہیں ان کی رپورٹ منظرعام پرلائی گئی ہے،نیب اوربراڈشیٹ میں معاہدہ جون 2000 میں ہوا،مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہاکہ دسمبر 2000میں پرویزمشرف اورنوازشریف میں معاہدہ ہوا اوروہ باہر گئے، انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کے معاملے پرہائیکورٹ فیصلےپر حکومت پاکستان نے اپیل فائل کی تھی،براڈ شیٹ کے کچھ دستاویز پبلک کررہےہیں ،سب کو تفصیلات تک رسائی ہوگی،شہزاد اکبرنے کہاکہ براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کر نے کے لیے وکلا نے رابطے کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 28 اکتوبر2003 میں نیب نے براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا،20 مئی 2008 میں براڈشیٹ کیساتھ سیٹلمنٹ ہوئی،1.5 ملین ڈالرز کی ادائیگی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ لائبلٹی اور کوانٹم کی دستاویزات منظر عام پر لائی جارہی ہیں ،شفافیت کے بغیر احتساب کا عمل ممکن ننہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اور سب کا بلا تفریق احتساب ہوگا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More