پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب کرلیں

بول نیوز  |  Jan 19, 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافےکے خلاف عرفان عزیز ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ  کیا کہیں ایک ماہ میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا  کی  کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس حساب سے کیا جاتا ہے، اوگرا سے تفصیلات طلب کی جائیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  چیئرمین اوگرا سے تفصیلات طلب کرلی ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے وزیراعظم کو سمری ارسال کی جاتی ہے اس کا کچھ تو طریقہ کار ہوگا، کس حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے؟   عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میکنزم طلب کرلیا ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More