پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلاگیا

سماء نیوز  |  Jan 21, 2021

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد دسمبر میں 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال 2020ء کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال کے مقابلے میں پہلی بار مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ دسمبر کے علاوہ 5 ماہ سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسا تجارتی توازن میں بہتری اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث ہوا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی پاکستان تحریک انصاف کیلئے 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے بڑا چیلنج رہا ہے، عام رجحان یہ ہے کہ درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کے باعث پاکستان کمائے گئے ایک ڈالر کے بدلے میں 2 ڈالر خرچ کررہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More