پی ٹی سی ایل گروپ کا فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

بول نیوز  |  Feb 11, 2021

پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا اور پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب کے شرکاء کو 5 جی ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی جبکہ ریموٹ سرجری، کلاؤڈ گیمنگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلیکشن کا جائزہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے پی ٹی سی ایل فائیو جی تجربہ کا معائنہ کیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ ، متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی اور پی ٹی سی ایل بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More