گلوکارہ پیرس ہلٹن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر تیسری منگنی کرلی

بول نیوز  |  Feb 19, 2021

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ، اداکارہ اور رئیلٹی اسٹارپیرس ہلٹن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بوائے فرینڈ  سے منگنی کرلی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس ہلٹن اس سے قبل  بھی دو بار منگنی کر چکی ہیں،لیکن ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔

 اداکارہ و گلوکارہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگیتر کے ساتھ متعدد رومانوی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پیرس ہلٹن کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکارہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

واضح رہےکہ پیرس ہلٹن نے دو سال قبل 2018 میں اپنی دوسری منگنی ختم کی تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے امریکا کے ایک بورڈنگ اسکول کو بند کروانے کی مہم میں بھی مصروف ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ  اسکول میں بدترین جنسی استحصال کا نشانہ بننے کی وجہ سے وہ کئی سال تک سکون کی نیند نہیں سو سکی تھیں اور وہ راتوں کو اچانک نیند سے بیدار ہوجاتی تھیں۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More