موبائل فون کارڈ ز پرٹیکس ختم۔۔حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 20, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے موبائل فون صارفین کو خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں دو فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں موبائل فون کارڈز پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے، موبائل فون کارڈز پر آئندہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے جائیں گے۔ حکومت نے سم کارڈز پر ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز اصولی طور پر منظور کر لی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More