اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے،فاتح ٹیم نے 151 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Need a loud cheer for this duo that swam against the tide today! 👏🏼 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvMS pic.twitter.com/svLFsxlVaW

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آلراؤنڈر لوئس گریگری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ان کی 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور 2 وکٹوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

Give this guy a raise, ISLU 😉 #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvMS l @IsbUnited pic.twitter.com/27yRsfxJxI

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ تیس کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب فل سالٹ 13 رنز بنا کرمحمد عمر کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شاداب خان پانچ رنز بنا کر کارلوس بریتھ ویٹ کا شکار بنے۔الیکس ہیلز نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی، وہ شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 9 کے انفرادی اسکور پر آصف علی کو بھی شاہد آفریدی نے آؤٹ کر دیا۔

فہیم اشرف کی اننگز بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز تک محدود رہی انہیں کارلوس بریتھ ویٹ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 74کے مجموعی اسکور پر اسلام یونائٹیڈ کی چھ وکٹیں گر یں تو ملتان سلطانز کی فتح قریب نظر آرہی تھی مگرآلراؤنڈر لوئس گریگری کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نےچھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔

ملتان سلطانز کے کارلوس بریتھ ویٹ اور شاہد آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ، ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائےجبکہ اسلام آباد نے 20 ویں اوور

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد رضوان کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا، اوپنر کرس لین میچ کے دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری کہ جب جیمز ونس 16 رنز بنا کر انگلش باؤلر لیوس گریگری کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسری طرف ملتان سلطانز کے کپتان اور ان فارم بیٹسمین محمد رضوان دوسرے اینڈ سے رنز میں مسلسل اضافہ کرتے رہے۔ انہوں نے 53 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 87کے مجموعی اسکور پر رائیلی روسو 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔

کارلوس بریتھ ویٹ نے ناٹ آؤٹ 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈبییو کرنے والے محمد وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لوئس گریگری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More