لیبیا کے وزیر داخلہ پر حملہ، بال بال بچ گئے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 21, 2021

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کی حکومت کے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہےجس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ انھیں ایک شاہراہ پر فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ فتحی باشاغا کے قافلے پر اتوار کو ایک بکتربند کار سے فائرنگ کی گئی ہے۔ان کے قافلے کے ساتھ پولیس اسکواڈ نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی ہے جس سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا ہے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔باشاغا وزارت داخلہکے تحت ایک نئے سکیورٹی یونٹ کے معائنے کے لیے شہر سے باہر گئے تھے اور وہاں سے واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More