بحراوقیانوس تنہا پار کرنے والی کم عمرترین برطانوی خاتون

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فوٹو: دی ٹائمز

بحراوقیانوس تنہا پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون کا ریکارڈ 21 سالہ برطانوی خاتون جیسمین ہیریسن نے اپنے نام کرلیا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق جیسمین ہیریسن نے بحرِاوقیانوس پار کرنے کے سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 70 دنوں کے دورانیے میں صرف چاکلیٹ اور بسکٹ کھا کر گزارا کیا، اس دوران انہوں نے کم ازکم 40 کلو چاکلیٹ کھائی۔‘

جیسمین ہیریسن نے اپنے اس سفر سے متعلق مزید بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کا یہ کارنامہ دوسروں کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ شمالی یارکشائر کی 21 سالہ ماہر پیراک جیسمین ہیریسن پارٹ ٹائم ٹیچر اور پارٹ ٹائم مقامی ہوٹل میں ویٹر کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ انھوں نے اپنے بحری سفر کا آغاز دسمبر میں جزائر کینیری میں لاگومیرا کے ساحل سے کیا تھا۔

یاد رہے کہ جیسمین ہیریسن نے 3ہزار میل کا سفر صرف 70 دن، 3 گھنٹے اور 48 منٹ میں طے کرکے اینٹی گا پہنچیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More