سری لنکا، پاکستان تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

کولمبومیں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سری لنکا، پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان سمیت سرلنکن وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے بھی شریک ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد بھی سری لنکا، پاکستان  تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سری لنکن صدر کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں راہنمائوں کی ون آن ون ملاقات بدھ کو یہاں کولمبو کے صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More