کیارا ایڈوانی کی تصویر کھینچنے پر سدھارتھ فوٹوگرافرز پر برس پڑے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک ):بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔ان دنوں بالی ووڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے خوب چرچے ہیں، دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں چاہے کوئی پارٹی ہو یا ایوارڈ فنکشن، صرف یہی نہیں بلکہ کیارا ایڈوانی ہر دوسرے دن سدھارتھ ملہوترا کے گھر پر موجود ہوتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کے باعث جب جب کیارا سدھارتھ کے گھر جاتی ہیں تو فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر کیمرا لگا کر بیٹھ جاتی ہے، شاید یہی بات سدھارتھ کو بری لگ گئی اور وہ فوٹوگرافرز پر برس پڑے۔بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر غصے میں آگئے، سدھارتھ نے فوٹوگرافرز سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہا تاہم فوٹوگرافرز کے انکار پر اداکار اور فوٹوگرافرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد سدھارتھ ملہوترا واپس گھر میں چلے گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More