پاکستان عراق کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، آرمی چیف

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

آرمی چیف سے عراق کے وزیردفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر عراقی وزیر دفاع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

سربراہ پاک فوج کا مزید کہناتھا کہ دہشت گردی کیخلاف عراقی قوم کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عراقی وزیر کو دفاع اورترقی کےامورمیں بھرپورمعاونت اورتعاون کی پیشکش بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سےخطےمیں سیکیورٹی اوراستحکام کیلئےمل کرکام کرنےکےعزم کااعادہ بھی کیا گیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More