بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کیخلاف سنجیدہ ہے،پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس کرلیاہے۔ان کاکہناتھا کہ ڈی جی ایم اوز کا رابطہ مثبت قدم ہے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے معصوم جانیں متاثر ہو رہی تھیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی جاتی رہی ، یہ پیشرفت خوش آئند ہے اس سے لوگوں کو تحفظ ملے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More