ایئرپورٹس کے اطراف تعمیرات کیلئے حکومتی منظوری لازمی قرار

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

حکومت نے ائیرپورٹس کے اطراف کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے اصول وضع کردیے۔ ہوائی اڈے سے پندرہ کلومیٹر فاصلے تک عمارتوں کی تعمیر کے لیے سول ایوی ایشن، پاک فضائیہ اور متعلقہ اداروں سے منظوری لازمی ہوگی۔

حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ کے اطراف کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ائیرپورٹ سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے تک عمارتوں کی تعمیر کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ۔پاک فضائیہ اور متعلقہ اداروں سے منظوری لینا ہوگی۔

سول ایوی ایشن خلاف قواعد تعمیرات کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔ ائیرپورٹ کی قریبی عمارتوں پر دن اور رات کے لیے مناسب نشانات اور روشنی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیبنٹ سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More